29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سلمان خان ،کرن جو ہر کے ٹی وی شو میں بطورِ مہمان شرکت کیلئے رضامند
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…با لی وڈ کے نامور ہدایت کا ر وپروڈہوسر کر ن جوہر کے مقبول ٹی وی شو کا فی ود کرن میں شرکت کر نے سے نہ، نہ کر نے والے سلمان خان نے بلآخر ہاں کر ہی دی ہے۔کر ن جو ہر نے سلمان خان کے انکار کو ہاں میں بدلنے کیلئے ان کے فلا حی ادارے کو50لا کھ روپے کا معاوضہ دیا ہے۔ سلمان خان نے شرط رکھی تھی کہ اس شو میں ان کی شرکت پر انھیں معاوضہ دیا جائے گا جسے وہ اپنے فلاحی ادارے کے لئے استعما ل کریں گے۔ کر ن جو ہر کے شو کی روایت ہے کہ ان کے شو میں شرکت کر نیوالے سلیبریٹیز کو معاوضہ نہیں دیا جاتا تاہم کر ن جوہر نے سلمان کو اپنی جیب سے رقم دینے کا وعدہ کیا تھا۔ کر ن جو ہر اور سلمان خان کے درمیان شو میں شرکت سے متعلق تما م معاملات طے ہو چکے ہیں اور کافی ود کر ن کے تیسرے سیزن کی اختتامی شوز میں سلمان خان مہمان کے روپ میں جلو ہ گر ہوں گے۔