29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی: فائرنگ و پرتشدد واقعات ، معمر خاتون سمیت 5افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں آج فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک سیاسی کارکن اور ضعیف العمر خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک اور2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطا بق گارڈن کے علاقے عثمان آباد میں گذشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونیوالا سیاسی جماعت کا کارکن بسا۔ اس کی نماز جنازہ اور تدفین کے سلسلے میں علاقے میں کشیدگی ہے۔ ڈیفنس کے علاقے میں ضعیف العمر خاتون حاکم بی بی کو نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر چھری کے وار کرکے ہلاک کردی۔ سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے25 سالہ یاسر عباس ہلاک ہوگیا۔ کھارادر میں نامعلوم ملزمان نے45 سالہ گل نواز خان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ نیپئر کے علاقے میں ایک کچرا کنڈی سے نامعلوم شخص کی بوری میں بند لاش ملی جسے تشدد کرکے ہلاک کیا گیا۔