تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امریکا :30سال میں شرح پیدائش میں خطرناک حدتک کمی

جنگ نیوز -
نیویارک … امریکامیں گذشتہ تیس سال کے دوران شرح پیدائش میں خطر ناک حد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔امریکی ادارے نیشنل سینٹر فور ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق سال دو ہزار سات سے دو ہزار نو کے دوران امریکا میں شرح پیدائش میں چار فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے،جو انیس سو ستر کے بعد سے اب تک کسی دو سال کے دوران ہونیوالی سب سے زیادہ کمی ہے۔رپورٹ کے مطابق20سے24سال کی خواتین میں شرح پیدائش میں2007سے2009کے دوران9فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔اس حوالے سے ریاست ایری زونا اور نواڈا زیادہ متاثر ہیں ، جہاں شرح پیدائش میں کمی دس فیصد سے زیادہ ہو چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.