29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ایک رکن نااہل ہوا توپوری سندھ اسمبلی جیل جانے کو تیار ہوگی، ذوالفقارمرزا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سندھ کے وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ عدالت سے پیپلز پارٹی کے کسی رکن سندھ اسمبلی کو نااہل کیا گیا تو پھر تمام صوبائی اسمبلی جیل جانے کو تیار ہوگی۔تاج حیدر اور شرجیل میمن کی آج اسلام آباد میں سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگومیں ذوالفقار مرزا نے کہا کہ سندھ کے ساتھ ناانصافی ہوتی چلی آئی ہے اور کچھ افراد کو جسٹس (ر) دیدارشاہ پسند نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالت کا احترام کیا ہے لیکن اگر ایک یا دو افراد کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے تو سب سزائیں قبول کریں گے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ ججوں پر دباؤ نہیں ڈال رہے بلکہ عدالت آنے والے ساتھیوں سے اظہاریکجہتی کررہے ہیں، صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو ٹارگٹ کلنگ پر ازخود نوٹس لینے کا خیال کیوں نہیں آتا ہے۔