29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربایاں مثالی ہیں، کور کمانڈر پشاور
جنگ نیوز -
پشاور…کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے تین ہزارسے زیادہ جوانوں کی قربانی دی۔ پاک فوج کی کامیابیوں کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔وہ پنجاب رجمنٹ سینٹرمردان میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کر رہے تھے۔ کورکمانڈر پشاورآصف یاسین ملک نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور بحیثیت قوم سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ کور کمانڈر پشاور نے پنجاب رجمنٹ سینٹر دھماکے میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ پاک فوج نے سیلاب کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور دس لاکھ سے زیادہ متاثرین کا علاج کیا جبکہ چار ہزار ٹن غذائی اجناس تقسیم کیں۔