29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سابق ڈی پی او ننکانہ کی بیوہ کا اقدام خود کشی
جنگ نیوز -
ننکانہ … چند روز قبل خود کشی کرنیوالے ڈی پی او ننکانہ صاحب شہزاد وحید کی بیوہ نے بھی خود کشی کی کوشش کرتے ہوئے زہریلی گولیاں نگل لیں جنہیں نازک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔سابق ڈی پی اوننکانہ صاحب شہزاد وحید نے چند روز قبل سینے میں گولی مار کرخود کشی کرلی تھی،جس پر دلبرداشتہ ہوکر ان کی بیوہ عائشہ شہزاد نے کینٹ میں اپنی رہائش گاہ میں زہریلی گولیاں کھالیں،جس کے بعد انکی حالت غیر ہو گئی تاہم انہیں بروقت شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت نازک ہے، عائشہ سابق سیکریٹری پراسیکیوشن پنجاب رانا مقبول احمد کی قریبی عزیزہ ہیں۔