تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

چارسدہ خودکش حملہ:پورے ضلع میں سوگ، بازار بند،خوف وہراس

جنگ نیوز -
چارسدہ…چارسدہ کے علاقہ عمر آباد میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے قافلے پر خودکش بم دھماکے کے بعد پورے ضلع میں فضا سوگوار ہے۔ اکثر بازا ربند اور شہریوں میں خوف و ہراس ہے۔ دھماکے کی وجہ سے تحصیل بازار میں اکثر دکانیں بند رہیں ،بازاروں میں رش معمول سے کم رہا ،ضلع بھر میں پولیس الرٹ ہے۔ دوسری جانب دھماکے میں شہدا کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چارسدہ میں داخل17 زخمیوں میں سے پندرہ کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال میں ایک خاتون اور مرد کی لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی تھے اور انکا تعلق ضلع نوشہرہ کے علاقہ امان گڑھ سے بتایا جاتا ہے۔ چارسدہ پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلی گئی ہے ،تحقیقات کے لئے پانچ رکنی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ انسپکٹر سید اختر کے مطابق خود کش حملہ آور کے اعضا سے لئے گئے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گئے ہیں،خود کش بم دھماکے کی جگہ سے ملبہ ہٹانے کاکام جاری ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.