29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی:لاوارث بچوں کی رجسٹریشن،نادرا اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری
جنگ نیوز -
کراچی …سندھ ہائیکورٹ نے لاوارث بچوں کی رجسٹریشن کے مناسب اقدامات نہ کئے جانے سے متعلق آئینی درخواست پر نادرا اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کردیئے۔درخواست گزارکے وکیل نعیم الرحمن نے موقف اختیار کیا کہ نادرا نے لاوارث بچوں کے سرپرستوں کیلئے کوئی خانہ نہیں رکھا ہے جوکہ آئین کے آرٹیکل25 کیخلاف ہے۔درخواست گزار کا کہناہے کہ انہوں نے ایدھی فاؤنڈیشن سے بچی گودلی اور جب رجسٹریشن کیلئے رابطہ کیاگیا تو نادرا کے عملے نے رجسٹریشن سے معذرت کرلی اور کہا کہ جب تک اسکے والد یا شوہرکا نام نہ ہورجسٹریشن نہیں ہوسکتی۔درخواست گزارنے موقف اختیار کیاکہ لاوارث بچوں کی رجسٹریشن نہ ہونانادرا آرڈیننس کی خامی ہے۔عدالت نے مدعاعلیہان کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔