29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آئندہ24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہے گا
جنگ نیوز -
کراچی …آئندہ24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔کراچی اوراسکے مضافات میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں12کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہو امیں نمی کا تناسب11فیصد رہنے کی توقع ہے۔