29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور:شہریوں نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے شہریوں نے اوگرا کی جانب سے پیڑولیم کی قیمتوں میں کئے جانیوالے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی شہر میں گذشتے دو روزسے جاری پیڑول کی مصنوعی قلت بھی ختم ہو گئی ہے۔ شہریوں نے حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے پرانی قیمتوں کو واپس لانے کا مطالبہ کیاہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے طوفان سے پہلے ہی انکا جینا دو بھر ہے اور اس اضافے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو جائیگا۔