29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
درہ آدم خیل :مرکزی بازار میں خودکش دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 10زخمی
جنگ نیوز -
کوہاٹ …درہ آدم خیل کے مرکزی بازار میں خود کش حملہ آور نے روکنے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور10 زخمی ہوگئے ۔ کمشنر کوہاٹ خالد عمر زئی کے مطابق درہ آدم خیل کے مرکزی خالد بازار میں ایک شخص کو شناخت کیلئے روکا گیا تواس نے مزاحمت کی ،اس شخص کو روکنے کیلئے فائرنگ کی گئی جس پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔دھماکے میں قریبی کھڑا ایک شخص ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، خالد بازار میں زیادہ تر اسلحے کی دکانیں ہیں ۔