29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پشاور:پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ، شہری سراپا احتجاج
جنگ نیوز -
پشاور…ملک میں تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر پشاور کے شہریوں نے شدید غم وغصہ کا اظہار کیا ہے۔پشاورکے شہریوں نے تیل مصنوعات کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی حکومت کے دعویدار حکمرانوں نے ایک بار پھر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی مزید بڑھا دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو تیل قیمتوں میں اضافے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو عوام کو حقیقی ریلیف دینے کا اعلان کرنا چاہئے۔