29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور: ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ومظاہرے دوبارہ شروع کردیئے
جنگ نیوز -
لاہور…ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں پھرسے ہڑتال اور مظاہرے شروع کردیئے ،ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب طے شدہ پیکیج سے انکار کردیا ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کیلئے دو بجے تک کی ڈیڈ لائن دی تھی تاہم دو بجے تک حکومت کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہ ملنے پر ینگ ڈاکٹروں نے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی سروس دینا بھی بند کردی ۔ینگ ڈاکٹرز کے ترجمان ڈاکٹر مدثر کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو تمام ینگ ڈاکٹر مستعفی ہوجائیں گے۔ینگ ڈاکٹرز کے صدر حامد بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب صرف ہاؤس اور میڈیکل آفیسرز کی تنخواہوں میں اضافہ کر رہی ہے جو انہیں کسی صورت قبول نہیں ہے، اس لئے تمام سرکاری اسپتالوں کے آؤٹ ڈور،ان ڈور اور ایمرجنسی میں دوبارہ ہڑتال کرنے پر مجبورہیں۔