تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ینگ ڈاکٹر صوبائی حکومت کے مالی وسائل کو بھی سامنے رکھیں، شہبازشریف

جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات سر آنکھوں پر لیکن پنجاب حکومت کے مالی وسائل کو بھی سامنے رکھنا ہوگا۔ مطالبات کرنا جائز مگرڈاکٹر ایمرجنسی میں کام نہ چھوڑیں ، خدا کے ہاں اس کی پوچھ ہوگی۔ تفاق اسپتال کے توسیع شدہ آئی یونٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگومیں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اپنے وسائل عیاشی اوراللے تللوں پر خرچ نہیں کئے ۔پنجاب میں آج بھی ڈاکٹروں کی تنخواہیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری طرف سے ذوالفقارکھوسہ کی سربراہی میں کمیٹی نے ڈاکٹروں سے مذاکرات کئے ہیں جو انہیں رپورٹ پیش کریگی۔ شہبازشریف نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش ہے۔ یہ غریب عوام کے سرپرمہنگائی کابم مارنے کے مترادف ہے۔اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.