تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

این آئی سی ایل اسکینڈل ، مونس الٰہی کو کیمپ جیل بھجوادیا گیا

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کی مقامی عدالت نے این آئی سی ایل اسکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ ق کے راہنماچودھری مونس الٰہی کو14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، مونس الٰہی کو عدالت میں دیر سے لانے پر لیگی کارکنوں نے ضلع کچہری میں شدیداحتجاج کیا۔مونس الٰہی کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ محمدعرفان بسرا کی عدالت میں پیش کیا گیا ، ایف آئی اے حکام نے عدالت میں بتایا کہ مونس الٰہی کا14روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہوگیا ہے، اسے جیل بھیج دیا جائے، مونس الٰہی کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کو جیل میں خطرہ ہے ،کسی ریسٹ ہاؤس میں رکھا جائے، عدالت نے محکمہ داخلہ پنجاب سے جواب طلب کیا جس کی اجازت کے بعد مونس الٰہی کو کینٹ میں واقع ایک ریسٹ ہاؤس میں منتقل کر کے اسے سب جیل قرار دے دیا گیا۔دریں اثنا مونس الٰہی کو تاخیر سے پیش کرنے پرلیگی کارکنوں نے شدید احتجاج کیا ، پارٹی کی خواتین نے دھرنا دیا اور زمین پر لیٹ کر نعرے بازی کی جبکہ ایک کارکن نے چھت سے کودنے کی کوشش کی ،مونس الہیٰ کو ساڑھے تین بجے تک پیش نہ کرنے پر ان کے وکیل کی طرف سے ایک درخواست پیش کی گئی جس میں مونس الٰہی کو حبس بے جا میں رکھنے کا نوٹس لینے کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.