29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پٹرولیم قیمتوں کو کم رکھنا حکومت کے بس میں نہیں ،وزیراعظم گیلانی
جنگ نیوز -
اسلام آباد… آج سینیٹ کے اجلاس کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سینیٹرز نے تنقید کی ہے جبکہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں کو کم رکھنا حکومت کے بس میں نہیں ہے۔اجلاس میں مولانا فضل الرحمن پر حملوں کیخلاف مذمتی قراردادبھی منظور کی گئی۔سینٹ کا اجلاس آج شروع ہوا تو ارکان نے مولانا فضل الرحمان پر صوابی اور چارسدہ حملوں کی مذمت کی ، وفاقی وزیر رضا ربانی نے کہا کہ مولانا کو سکیورٹی کی جتنی ضرورت ہے وہ مہیا کی جائیگی ۔ وزیراعظم گیلانی نے ایوان سے خطاب میں کہا کہ حکومت پٹرولیم قیمتوں پر35 ارب روپے کی سبسڈی دے چکی ہے ،پاکستان پٹرولیم پر دنیا کے کم ٹیکس دینے والے ممالک میں شامل ہے ، عوام اس کے استعمال میں بچت کریں۔ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ بھارت سے متعلق کہا کہ پاک بھارت تعلقات میں بنیادی مسئلہ کشمیر کا ہی ہے ، دونوں ممالک کو اپنے غریب عوام کی بہتری پر توجہ دینی چاہئے،وزیراعظم نے کہا کہ موہالی میں فتح کرکٹ کو ہوئی تھی ، ایوان کا اجلاس اب کل ہوگا۔