تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امپائر ریفرل سسٹم کافیصلہ درست نہیں، ٹنڈولکر آوٴٹ تھا، سعید اجمل

جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹنڈولکر کو ایل بی ڈبلیو کردیا تھا مگر ریفرل سسٹم کے گرافکس میں گیند کو زیادہ بریک ہوئے دکھایا گیا جبکہ فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ یوراج سنگھ کو آؤٹ کرکے انہیں بہت خوشی ہوئی اگر ٹیم فتح حاصل کرتی تو یہ خوشی دوگنی ہوجاتی۔ ان خیالات کا اظہار کراچی سے لاہور پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کیا، سعید اجمل کا کہنا تھا کہ انہوں نے جس گیند پر ٹنڈولکر کو ایل بی ڈبلیوکیا تھا وہ بالکل سیدھی رہی تھی مگر وہ اس بات پر حیران ہیں کہ ریفرل سسٹم کے ذریعے اس کو بریک ہوتے دکھایا گیا۔اس موقع پرفاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا کہ یوراج سنگھ کی وکٹ حاصل کرکے انہیں بہت خوشی ہوئی اگر ٹیم جیت کامیابی حاصل کرتی تو یہ مزہ دوبالا ہوجاتا، وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم لی جنڈ کھلاڑی ہیں، اُن تک پہنچنے میں بہت وقت درکار ہے۔اوپننگ بیٹسمین محمد حفیظ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف جو غلط شاٹ کھیل کر وہ آؤٹ ہوئے اس کا افسوس ابھی تک ہے، انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر وہ ٹورنامنٹ میں اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہیں۔لاہور پہنچننے والوں شعیب اختر، مصباح الحق، عمر اکمل، عبدالرحمان، اسد شفیق اور دیگر کھلاڑی بھی شامل تھے مگر انہوں نے میڈیا سے گفتگو نہیں کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.