29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
فیصل آباد:سائزنگ انڈسٹری کی ہڑتال13ویں روزبھی جاری
جنگ نیوز -
فیصل آباد…سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف فیصل آباد میں سائزنگ انڈسٹری کی ہڑتال تیرہویں روز بھی جاری ہے،جبکہ صنعتوں کو سوئی گیس کی فراہمی تیسرے روز بھی بند ہے۔سائزنگ انڈسٹری کا مطالبہ ہے کہ حکومت سائزنگ انڈسٹری پر سیلز ٹیکس واپس لینے کا نوٹی فکیشن جاری کرے،سائزنگ کی ہڑتال کے باعث خام مال نہ ملنے سے ہزاروں پاور لومز بند ہیں۔ دوسری طرف صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے پندرہ مارچ کے بعد صنعتوں کیلئے گیس کی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے اعلان کے باوجود گیس کی بندش سمجھ سے بالاتر ہے ،گیس بند ہونے سے یومیہ اجرت پر کام کرنیوالے ہزاروں مزدوربے روزگار ہوگئے ہیں اورفاقہ کشی پر مجبور ہیں۔