تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کرن جوہر بھی اب شادی کی منصوبہ بندی کرنے لگے

جنگ نیوز -
ممبئی …کہا جاتا ہے کہ شادی کا لڈو کھانے والا بھی پچھتائے اور نہ کھانے والا بھی ،لیکن شاید کرن جوہر نے یہ محاورہ پہلے کبھی سُنا نہیں شاید اسی لیے وہ سہرا باندھنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔بالی ووڈ کے مایہ ناز فلمساز و ہدایتکار اور میزبان کرن جوہر آجکل نیویارک میں رہائش پذیر اپنی فیملی فرینڈز کی31سالہ بیٹیVandana Melwaniسے شادی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ کرن اور وندنا پچھلے ایک سال سے ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں اور اُن کے بار بار نیویارک جانے کی وجہ بھی کچھ اور نہیں بلکہ وندنا ہی ہیں۔کرن جوہر کی پسندوندنا نے معاشیات اور انگریزی لٹریچر میں گریجویشن کیا ہوا ہے جبکہ منیجمنٹ کنسلٹنٹ ہونے کیساتھ ساتھ وہ اپنا ایم بی اے مکمل کررہی ہیں اور نیویارک میں اپنا فیملی بزنس بھی دیکھ رہی ہیں ۔بالی ووڈ کو کئی رومانٹک فلمیں دینے والے کرن جوہر کی کہانی بھی کسی فلم سے مختلف نہیں جو اپنی فلم"مائی نیم از خان "کی شوٹنگ کے دوران فیملی فرینڈز کے یہاں وندنا سے ملے اور اپنا دل ہار بیٹھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.