29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سی این جی کی قیمت میں بھی3 روپے33 پیسے فی کلو تک اضافہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد..پوٹھوہار ریجن کے علاوہ ملک بھر کے باقی سی این جی صارفین کے لیے سی این جی کی قیمت میں بھی3 روپے33 پیسے فی کلو تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے چیئرمین غیاث پراچہ نے جیو نیوز کو بتایاکہ سی این جی کی قیمت میں اضافہ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان، خیبر پختون خوا اور پوٹھوہار میں فی یونٹ قیمت58 روپے55 پیسے کردی گئی۔ اس طرح بلوچستان میں سی این جی3 روپے33 پیسے مہنگی جبکہ اسلام آباد اور راول پنڈی سمیت پوٹھوہار ریجن میں سی این جی23 پیسے سستی کردی گئی ہے۔کراچی، حیدر آباد اور پنجاب بھر میں2 روپے33 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔ ان علاقوں میں سی این جی53 روپے33 پیسے سے بڑھ کر55 روپے78 پیسے ہوگئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے پر غیاث پراچہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی کی ہفتہ وار بندش ختم ہونی چاہیے۔ اوگرا نے سی این جی کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے اس کا اطلاق2 اپریل سے ہوگا۔