تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ٹیکسٹائل، لیدر،اور دیگراشیا پر 10 فیصد سیلزٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری

جنگ نیوز -
اسلام آباد...حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل، لیدر،سرجیکل آئٹمز، کارپٹس اوراسپورٹس گڈز کی مقامی فروخت پر دس فیصد سیلزٹیکس عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔تا ہم اس شعبے کی برآمدات پرسیلز ٹیکس کی زیرو ریٹنگ کاعمل برقرار رہے گا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پانچوں شعبوں کی مقامی فروخت پر سیلز ٹیکس17 کی بجائے10 فیصد عائد ہو گا ۔ جس میں خام مال پر6فیصد اور تیار مال پر4فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا ۔ رجسٹرڈ اداروں سے خام مال کی خریداری پر6فیصد سیلز ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ دھاگے سے کپڑا بننے کے مرحلے پر4فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو گا ۔ پانچوں سیکٹرزکی برآمدات پر سیلز ٹیکس کی شرح صفررہے گی۔ ان صنعتوں کی برآمدات کرنے والے بجلی کے بلوں اور پیکنک کے سامان پر سیلز ٹیکس کا ری فنڈلے سکیں گے ۔ پانچوں سیکٹرز اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہونگے ۔ اپٹما کے چیئرمین اعجاز گوہر نے جیوز نیوز کو بتایا کہ پانچوں سیکٹرز سے سالانہ25ارب روپے سیلز ٹیکس کی مد میں حاصل ہونگے ۔ان کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن15مارچ کی بجائے یکم اپریل سے نافذالعمل ہوگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.