تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

حکمران عوام کو سول نافرمانی کی طرف دھکیل رہے ہیں ، منورحسن

جنگ نیوز -
لاہور...جماعت اسلامی کے امیرسید منو رحسن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہرمہینے بے تحاشا اور ظالمانہ اضافے سے لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکاہے اور حکمران عوام کو سول نافرمانی کی طرف دھکیل رہے ہیں ۔جامع منصورہ لاہور میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ بحران سے دوچار کرنے میں شریف برادران بھی برابر کے شریک ہیں ۔ سید منورحسن نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پائے ۔انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں کھلاڑیوں پرنظر رکھنے کے بیان سے نہ صرف انکا مورال خراب ہوا بلکہ بھارتی میڈیا کو پراپیگنڈا کا موقع دیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.