29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سیمنٹ کی بوری کی قیمت385 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
جنگ نیوز -
کراچی...سیمنٹ ڈیلرز ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ سیمنٹ کی بوری کی قیمت385 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری آصف سعید نے یہ بات جیو سے گفتگو میں کہی ۔انھوں نے کہا کہ سیمنٹ مالکان نے پیداواری لاگت کو جواز بنا کر دو ماہ میں بوری قیمت145 روپے تک بڑھائی ہے جس سے عام آدمی کے لئے مشکل ترین صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور کم قیمت پر اب مکان بنانا بھی ممکن نہیں رہا۔ آصف سعید نے کہا کہ اس پر توجہ نہ دی گئی تو سیمنٹ کی قیمت مزید بڑھنے کا امکان ہے لہذا برآمد پر پابندی لگائی جائے تاکہ لوگ سستا سیمنٹ خرید سکیں۔