تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

رحمان ملک کی فضل الرحمان سے ملاقات، حملوں کی تحقیقات سے آگاہ کیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر داخلہ رحمان ملک نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان پر ہونے والے حملوں کے بارے میں تحقیقات سے آگاہ کیا۔وزیر داخلہ رحمان ملک اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی سرکاری رہائش گاہ پر گئے اور صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے مولانا پر خود کش حملوں کی مذمت اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ تحقیقات کے لئے مشترکہ ٹیم ، جے آئی ٹی، تشکیل دے دی گئی ہے جو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیر داخلہ نے مولانا فضل الرحمان کو باکس سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.