تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مہنگادودھ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کیلئے تیار ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی

جنگ نیوز -
کراچی…ایڈمنسٹریٹر کراچی فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر ڈیری فارمز نے غیر قانونی طور پر دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا تو قانون کے تحت گرفتاریاں کی جائیں گی۔ ڈی سی او آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیوکی سربراہی میں پولیس فورس اور مختلف ٹیمیں ڈیری فارمزز کے خلاف کارروائی کے لئے تیار ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ہدایت دی کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے والوں کو قانون کی خلاف ورزی پر گرفتارکیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.