تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی میں پرتشدد واقعات،7افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں پرتشدد واقعات میں مزید 7 افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔قائد آباد کے علاقے ماروی گوٹھ میں ذاتی دشمنی پر چھریوں کے وار کر کے ایک شخص کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کر دیاگیا ۔سہراب گوٹھ سے نامعلوم شخص کی بوری بندلاش برآمدملی ہے۔ ڈیفنس میں ضعیف العمر خاتون حاکم بی بی کو نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے25سالہ نوجوان کوہلاک کردیاگیا۔عثمان آباد میں گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والا سیاسی جماعت کا کارکن چل بسا۔اس کی نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پرعلاقے میں کشیدگی رہی۔کھارادرمیں نامعلوم ملزمان نے45 سالہ شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ نیپئر کے علاقے میں ایک کچرا کنڈی سے نامعلوم شخص کی بوری میں بند لاش ملی جسے تشدد کرکے ہلاک کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.