29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاکستان اور بھارت ویزہ سہولتیں نرم کرنے پر متفق
جنگ نیوز -
نئی دلی…بھارتی وزیر داخلہ چدم برم نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ویزہ سہولتیں نرم کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔نئی دلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بہت جلد پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات دوبارہ ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت ویزہ سہولتیں نرم کرنے پر متفق ہوگئے ہیں اور اس مقصد کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنادیا گیا ہے۔