29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ایف بی آر کی سیلزٹیکس کی رجسٹریشن کیلئے30جون تک کی مہلت
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایف بی آر نے ٹیکسٹائل، لیدر،سرجیکل، کارپٹس اور اسپورٹس گڈز کے شعبوں سے وابستہ افراد سے کہا ہے کہ اگر وہ خود کو30 جون 2011تک سیلز ٹیکس کیلئے رجسٹرڈ کرالیں تو ان سے سابقہ کاروبار کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو بی آر کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں ٹیکسٹائل، لیدر،سرجیکل، کارپٹس اور سپورٹس گڈز کے شعبوں سے وابستہ ایسے کاروباری افراد کو ترغیب دی گئی ہے جنہوں نے ابھی تک اپنے آپ کو سیلز ٹیکس کیلئے رجسٹرد نہیں کرایا۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ 30 جون تک ا پنے کاروبار کو سیلزٹیکس کیلئے رجسٹرڈ کرالیں تو ان سے ان کے سابقہ کاروبارکے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا۔ تاہم ایف بی آر کی طرف سے یہ شرط بھی عائد کی گئی ہے کہ یہ افراد کوئی ریفنڈ بھی کلیم نہیں کرینگے ۔