تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امریکہ: 15سو گھڑیاں جمع کرنے والے کی جانب سے منفرد میوزیم کا قیام

جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکہ میں ایک شخص نے15سوگھڑیاں جمع کر کے ان کا ایک منفرد میوزیم قائم کر دیاہے۔ Jack Schoffنے نو سال قبل شوقیہ طور پر گھڑیاں جمع کر نی شروع کی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کا یہ شوق ،مشغلے کی صورت اختیار کر کے اس کی وجہِ شہرت بن گیا ۔ اس شخص کے اس خزانے میں مختلف ادوار سے لے کر مو جودہ دور تک کی لاتعداد اقسام اور سائز کی گھڑیاں مو جود ہیں جنھیں اس نے اپنے گھر کی دیواروں پر منفردانداز میں نصب کررکھی ہیں۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اس شخص کی اس کاوش کو سہراتے ہو ئے اس کا نا م گھڑیوں کے سب سے بڑے خزانے کے مالک کے طور پر شامل کر لیا گیاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.