تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاور سیکٹر کی بہتری کیلئے تاخیری حربے برداشت نہیں کرینگے،صدر،وزیراعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد...صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری رہنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہاہے کہ پاور سیکٹر کی بہتری کے لئے بیوروکریسی کے تاخیری حربوں اور رکاوٹوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایوان صدر اسلام آباد میں صدر وزیر اعظم کی مشترکہ صدارت میں ملک میں توانائی کے بحران سے متعلق اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا احمد مختار،سید نوید قمر اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور پاور سیکٹر کے عدم استحکام کے مسائل کے حل کے لئے پورے شعبے کی تنظیم نو کی جائے گی۔صدر نے ہدایات دیں کہ توانائی کے مذید وسائل تلاش کئے جائیں اور درآمدی پالیسی کو مؤثر بنایا جائے، اس موقع پر خیبر پختونخوا اور پنجاب میں گیس کے مؤثر استعمال بارے سفارشات کی تیاری کے لیے کمیٹی قائم کی گئی جس میں سید خورشید شاہ،راجہ پرویز اشرف،چئیرمین اپٹما،ایم ڈی سوئی ناردرن اور انور سیف اللہ خان شامل ہوں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.