تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پیپلزپارٹی اورن لیگ کے رہنماؤں اورسینئرکارکنوں کی ایم کیوایم میں شمولیت

جنگ نیوز -
لاہور...پیپلزپارٹی اوکاڑہ ڈسٹرکٹ کے سابق یوسی ناظم ملک فخراقبال،سینئرکارکن راؤعابدحسین ،مسلم لیگ نوازکے حاجی لیاقت علی اورغلام مصطفی نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے فکروفلسفے اور قیادت پرمکمل اعتماد کیاہے اورایم کیوایم کی عملی جدوجہداور پالیسیوں سے متاثرہوکراپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔ایم کیوایم میں شمولیت کااعلان گزشتہ روزڈسٹرکٹ آفس اوکاڑہ میں ایم کیوایم کی صوبائی کمیٹی کے رکن مظہرحسین اوراوکاڑہ ڈسٹرکٹ کے انچارج راؤعبدالستارسے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ کمیٹی کے ذمہ داران بھی موجودتھے۔ شمولیت اختیارکرنے والوں نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ واحدجماعت ہے جونہ صرف غریب ومتوسطہ طبقے سے تعلق رکھتی ہے جس میں کوئی جاگیردار،وڈیرہ یاسرمایہ دار نہیں بلکہ اس میں قیادت سے کارکن تک سب متوسطہ طبقے سے ہیں۔ انہوں نے 10اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈ یم روڈ پر ہونے والا جلسہ نہ صرف تاریخی ہوگا بلکہ انقلاب کی نوید لائے گا۔ مظہرحسین اورراؤعبدالستارنے پی پی پی اوکاڑہ کے سابق ناظم ملک فخراقبال،سینئرکارکن راؤعابد حسین ،مسلم لیگ (ن)کے رہنماء حاجی لیاقت علی اور غلام مصطفی کواایم کیو ایم میں شمولیت پرخیرمقدم کیااورانہیں قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے مبارکبادپیش کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.