29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دمشق،سیکیورٹی فورسزکی مظاہرین پرفائرنگ،سات افرادہلاک
جنگ نیوز -
دمشق...شام کے دارالحکومت دمشق میں مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈوما کے علاقے میں جمعہ کی نماز کے بعد حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں سات افرادجاں بحق ہوگئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔