تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ایم بی بی ایس ایوننگ پروگرام تباہ کن ہوگا، پی ایم اے

جنگ نیوز -
کراچی...پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کراچی نے کہا ہے کہ ایم بی بی ایس ایوننگ پروگرام کی تجویز ملک کی طبی تعلیم کیلئے تباہ کن قدم ہو گا۔کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے پی ایم اے کے عہدیداران ڈاکٹر حبیب الرحمان سومرو، ڈاکٹر مرزا علی اظہر اور ڈاکٹر ثمرینہ ہاشمی نے کہا کہ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر کی اس تجویز پر پی ایم اے کو سخت تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ میڈیکل کالجوں کی اکثریت طالب علموں کو معیاری طبی تعلیم دینے کے لیے ضروری انفرااسٹرکچر سے محروم ہے۔ بیشتر سرکاری اور نجی کالجز میں فیکلٹی ہی پوری نہیں ہے اور پی ایم ڈی سی کی شرائط کے مطابق بیشتر کالجز کے پاس 500 بستروں کے اسپتال بھی موجود نہیں ہیں۔ پی ایم اے عہدیداران نے کہا کہ پی ایم ڈی سی اپنے قواعد پر عملدرآمد کرانے میں بری طرح ناکام ہے، ایم بی بی ایس ایوننگ پروگرام کی تجویز پیسے کمانے کے لیے دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.