29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
فیضان اور فہیم کے ورثاء کہاں ہیں تفصیلی جواب دیاجائے،لاہور ہائیکورٹ
جنگ نیوز -
لاہور...وفاقی اورپنجاب حکومت آج بھی امریکی شہری ریمنڈڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیضان اورفہیم کے ورثا کی پراسرارگمشدگی کے بارے میں لاہور ہائی کورٹ میں کوئی معلومات پیش نہ کرسکیں۔عدالت میں وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کی طرف سے بھی ورثا کی راولپنڈی میں موجودگی کے حوالے سے وضاحت پیش نہ کی جاسکی،وفاقی و صوبائی حکومتوں نے عدالت سے تین ہفتوں کی مہلت مانگی جس سے عدالت نے مسترد کردیا اورحکم دیا کہ بارہ اپریل کوگمشدہ ورثاکے بارے میں تفصیلی جواب دیاجائے۔ رخواست گزار ملک منصف اعوان کی طرف سے اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے اعتراض اٹھایاکہ حکومت اس معاملے میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے اورعدالتوں کومذاق بنارکھاہے۔