29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ہانگ کانگ: نایاب زمرد اور ہیرے جڑے تاج کی نیلامی
جنگ نیوز -
ہانگ کانگ ... ہانگ کانگ میں نایاب زمرد اور ہیروں سے مزین خوب صورت تاج کی نیلامی کی جائے گی،ہانگ کانگ میں نیلامی سے پہلے پیش کیے گئے انیسویں صدی کے نادر تاج میں ناشپاتی کی شکل کے 11 کولمبیئن زمرد جڑے ہوئے ہیں، جن کا مجموعی وزن 5 سوقیراط ہے ۔ ماہرجوہریوں کے مطابق نایاب تاج ایک کروڈ ڈالر میں فروخت ہونے کا امکان ہے۔ تاج 17 مئی کو سویزرلینڈ کے شہر جنیوا میں نیلام کیا جائے گا ۔