29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
چیچہ وطنی: مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد قتل
جنگ نیوز -
چیچہ وطنی: مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد قتل
چیچہ وطنی…چیچہ وطنی میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق گاوٴں25، گیارہ ایل میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے تیس سالہ خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ دوسرے واقعہ میں چک29، چودہ ایل میں اراضی کے تنازعے پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ دونوں واقعات کے مقدمے درج کرلیے گئے ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔