29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لیبیا : البریقہ میں حکومتی مخالفین اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپیں جاری
جنگ نیوز -
لیبیا : البریقہ میں حکومتی مخالفین اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپیں جاری
البریقہ …لیبیا کے شہر البریقہ میں حکومتی مخالفین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ البریقہ اور اجدابیہ شہر کو ملانے والی سڑک پر مخالفین کے قافلے موجود تھے۔یہ وہ افراد تھے جو البربقہ شہر پر ہونے والے حملوں کے باعث یہاں محصور ہوکر رہ گئے ۔بریقہ میں حکومتی فورسز اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔ان جھڑپوں میں چھوٹے ہتھیاروں کے علاوہ راکٹ لانچروں کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔