تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

شام : مظاہرین پرپھرمبینہ طورپر فائرنگ ، 10افرادہلاک ، درجنوں زخمی

جنگ نیوز -
شام : مظاہرین پرپھرمبینہ طورپر فائرنگ ، 10افرادہلاک ، درجنوں زخمی

دمشق…شام میں حکومت کی جانب سے مظاہرین پرپھرمبینہ طورپر فائرنگ کی گئی ہے جس سے کم سے کم 10افرادہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔نماز جمعہ کے بعد مظاہرے اردن میں بھی کیے گئے ۔حکومت شام کی جانب سے اصلاحات کے وعدے مظاہرین نے مستردکردیے ہیں اوراب وہ صدربشارالاسدکے استعفے کامطالبہ کررہے ہیں۔دارلحکومت تک پھیلے ان مظاہرین پرسیکیورٹی فورسزاورصدر اسدکے حامیوں نے مبینہ طورپربراہ راست فائرنگ کی جس سے کئی افرادمارے گئے ہیں۔دمشق کی رفاعی مسجدمیں نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعدمظاہرہ کرنیوالے ان افرادمیں زیادہ ترتعدادنوجوانوں کی تھی۔صدربشارالاسدنے بدھ کوپارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین کوبیرونی طاقتوں کاآلہ کارٹہرایاتھامگرایمرجنسی ہٹانے کامتوقع اعلان نہیں کیاتھا۔اانہوں نے بعد میں اس قانون کوانسداددہشتگردی قانون سے بدلنے کے لیے مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کردی تھی۔تاہم مظاہرین اب پارلیمنٹ کوبھی توڑنے کامطالبہ کررہے ہیں اوردارلحکومت کے نواحی علاقوں میں بھی صدرکے بینراورپوسٹر نذرآتش کیے جارہے ہیں۔حکومت کیخلاف عالمی دباوبھی بڑھناشروع ہوگیاہے۔شام پر50برس سے بعث پارٹی کی حکمرانی ہے اوردوہفتوں سے جاری مظاہروں میں درجنوں مظاہرین کوہلاک کیاگیاہے۔انٹرنیٹ پرفراہم کی گئی ان ویڈیومیں دکھائے گئے واقعات کی آزادزرائع نے تصدیق نہیں کی تاہم عینی شاہدین کاکہناہے کہ مظاہرین اب صدرکے کسی بھی وعدے کوماننے پرتیارنہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.