29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لیبیا پر میزائلوں اور جنگی طیاروں سے حملے اتوار کو بند کردینگے،امریکا
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکا نے کہاہے کہ لیبیا پر کروز میزائلوں اور جنگی طیاروں سے حملے اتوار سے بند کردیں گے۔ لیبیا کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج کے حملے انسانیت کے خلاف جرم ہیں۔ لیبیا کی حکومت نے مخالفین کی مشروط جنگ بندی کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ فوجیں اپنے زیر کنٹرول علاقوں کو خالی نہیں کریں گی۔ شام میں مظاہرین پرمبینہ حکومتی فائرنگ سے 10افرادہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ امریکا کے وزیردفاع رابرٹ گیٹس اور چیرمین جوائنٹ جیفس ایڈمرل مائیک مولن نے کہاہے کہ کانگریس کے سامنے پیشی میں اعلان کیا ہے کہ اگر صورت حال میں کوئی تبدیلی نہ ہوئی تو لیبیا پر کروز میزائلوں اور جنگی طیاروں سے حملے اتوار سے بند کردیں گے۔ لیبیا کے ترجمان موسیٰ ابراہیم کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج کے حملے انسانیت کے خلاف جرم ہیں۔ مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے کچھ حکمرانوں نے ایک اسلامی ملک کیخلاف صلیبی جنگ شروع کی ہوئی ہے۔ بریجا میں اتحادی حملے کے باعث مزید 6 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوجوں کے لیبیا کے شہر اجدابیہ اور البریقہ میں جھڑپوں کے باعت بڑی تعداد میں لوگ شہر چھوڑ کرجا رہے ہیں ۔ دکانیں اور کاروبار بند ہیں۔ جھڑپوں میں مخالفین کی جانب سے توپوں اور راکٹ لانچروں سیمت دیگر بھاری ہتھیار استعمال کیا جارہا ہے۔شام میں حکومت کی جانب سے مظاہرین پرمبینہ فائرنگ سے کم سے کم 10افرادہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اصلاحات کے حکومتی وعدے مظاہرین نے مسترد کر دیے ہیں اوراب وہ صدربشارالاسد کے استعفے کامطالبہ کررہے ہیں۔یمن میں حکومت کے مخالفین اور ہزاروں حامی سڑکوں پر آگئے۔ ایک ساتھ جمع ہونے سے دارلحکومت صنعا کے التغیر اسکوائر پرمیلہ سا لگ گیاہے۔