29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
افغانستان میں اقوام متحدہ کے دفتر پر حملے کے بعد سکیورٹی کونسل کااجلاس
جنگ نیوز -
افغانستان میں اقوام متحدہ کے دفتر پر حملے کے بعد سکیورٹی کونسل کااجلاس
ملوث افراد کیخلاف کاروائی اور اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ
نیویارک…افغانستان میں اقوام متحدہ کے دفتر پر حملے کے بعد سکیورٹی کونسل کا ایک خصوصی اجلاس ہوا، جس میں افغان حکومت سے ملوث افراد کے خلاف کاروائی اور اقوام متحدہ کے اہل کاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔افغانستان کے شہر مزار شریف میں اقوام متحدہ کے دفترپرحملے کے بعد سکیورٹی کونسل کا ایک خصوصی اجلاس نیویارک میں ہوا، جس میں اقوام متحدہ کے دفترپرحملے کی شدید مذمت کی گئی، اجلاس کے بعد جاری بیان کے مطابق سکیورٹی کونسل نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہڑے تک لایا جائے اور ایساف کی مدد سے افغانستان میں اقوام متحدہ کے اہل کاروں اور عمارتوں کی حفاظت کو یقینی بنایاجائے، اقوام متحدہ کے اہلکار کا کہنا ہے کہ افغان شہر مزارشریف میں اقوام متحدہ کا ریلیف آپریشن بند نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے اہل کاروں کی سکیورٹی کا اعلیٰ سطح پر جائزہ لینے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔