تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ایوری کوسٹ : دؤکوشہر پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے جھڑپ، 8سو افراد ہلاک

جنگ نیوز -
ایوری کوسٹ : دؤکوشہر پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے جھڑپ، 8سو افراد ہلاک

یاموسسوکرو…ایوری کوسٹ کے شہردؤکو(Duekoue )پر کنٹرول حاصل کرنیکی کوشش کے دوران کم از کم آٹھ سو افراد ہلاک ہوئے ۔ بین الاقوامی تنظیم ریڈ کراس کی ترجمان کے مطابق ایوری کوسٹ کے مغربی شہرDuekoue پر قبضہ کی کوشش کے دوران حکومت پر قابض لورنٹ گباگبو کی فورسز اور مخالف صدارتی امیدوار کے حامیوں کے درمیاں جھڑپ میں کم از کم آٹھ سو افراد ہلاک ہو ۔ترجمان کے مطابقDuekoueشہر میں بڑے پیمانے پر غیرمعمولی واقعات پیش آئے ہیں جن کی تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہیں ۔ایوری کوسٹ میں صدارتی انتخابات کے بعد سے حالات بدستور کشیدہ ہیں ۔امریکا ،فرانس ،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور افریقی یونین نے گباگبو کو خبردار کرتے ہوئے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.