29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کشمور ،مختلف وارداتوں میں3افراد قتل،بچی زخمی
جنگ نیوز -
کشمور…ضلع کشمور میں جرائم کی دو مختلف وارداتوں میں تین افراد قتل اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق پہلاواقعہ کشمور کے علاقے بی ایس فیڈر کے قریب پیش آیا۔ جہاں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے رات گئے ایک گھر پر دھاوا بول کر لوٹ مار شروع کردی۔ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے گھر میں موجود میاں بیوی موقع پر جاں بحق اور ان کی کمسن بچی شدید زخمی ہوگئی۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ تاہم پولیس نے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔ دوسرا واقعہ بخشا پور علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد کی مسافر بس پر فائرنگ سے بس کا کلینر جاں بحق ہوگیا۔