29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی،فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3افراد زخمی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کھوکھرا پار اور ماڑی پور کی علاقے مچھر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے،،جنھیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا،جبکہ پاپوش نگر قبرستان کے قریب مسافر بس میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا،،اسی دوران علاقے میں تعینات پولیس کی نفری وہاں پہنچی تو ملزم اپنا اسلحے پھینک کر قبرستان میں فرار ہوگیا۔