29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور،ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے20سالہ خاتون جاں بحق
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورکے علاقہ جوہر ٹاؤن کے ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 20 سالہ خاتون ہلاک ہو گئی،ورثا نے طیش میں آکر اسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور شیشے توڑ دیے۔ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ہلاک ہونے والی 27 سالہ یاسمین شاد باغ وسن پورہ محمدی محلہ کی رہائشی تھی اور ابھی 20 روز قبل ہی اس کی شادی محمد عمر سے ہوئی تھی۔ورثا نے الزام لگایا کہ یاسمین کو کھانسی اور بخار ہونے پر ڈاکٹرز اسپتال کی ایمر جنسی لایا گیا جہاں اسے ڈاکٹر کی بجائے ایک کمپونڈر نے غلط انجیکشن لگا دیا جس سے یاسمین کے مونہ سے خون نکلنے لگا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔جس پر ورثا طیش میں آ گئے اور اسپتال میں ہنگامہ برپا کر دیا اور توڑ بھوڑ کرتے ہوئے اسپتال کے شیشے توڑ دیے، اسپتال میں موجود ڈاکٹرزاور عملہ موقع سے فرار ہو گیا۔تاہم پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کو قابو کرکے لاش ورثا کے حوالے کر دی۔