29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ہانگ کانگ پاکستان میں اسٹیل پلانٹ قائم کرے گا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…فارن ڈیسک…ہانگ کانگ پاکستان میں اسٹیل کاپلانٹ قائم کرے گا۔خلیجی اخبار’گلف ٹائمز‘ کے مطابق ایک دو رکنی چینی وفد ایک ملین ٹن سالانہ کی صلاحیت کے حامل اسٹیل پلانٹ قائم کرنے کے لیے قانونی ضابطے پر بات کے لیے عنقریب پاکستان کا دورہ کرے گا۔یہ اسٹیل پلانٹ صوبہ پنجاب میں میانوالی کے قریب کالا باغ کے مقام پر قائم کیا جائے گا۔ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ کے جنرل منیجر کے مطابق وفد اسٹیل مل کی زمین اور کانوں کی لیز پر بات کریگا۔ ہانگ کانگ کی ایک کمپنی نے اس پلانٹ کو قائم کرنے میں دلچسپی لی ہے اور وہ اسے دو سال سے کم عرصے میں مکمل کرے گی۔