تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سٹہ بازار میں بھی بھارت فیورٹ،بھارت کی جیت پر1.6روپے کا بھاؤ

جنگ نیوز -
ممبئی …ورلڈ کپ جیتنے کیلئے فیورٹ بھارتی ٹیم شرطوں اور سٹے کے بازار میں بھی پسندیدگیکی سند حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ ورلڈ کپ فائنل میں سری لنکا کی جیت کا امکان تو ہے لیکن فیورٹ کا ٹیگ ہر لحاظ سے بھارتی ٹیم کے سینے پر چمک رہا ہے۔شرطوں اور سٹے کے بازار سے آنیوالی اطلاعات بھی بھارتی ٹیم کی حمایت کر رہی ہیں،کرکٹbettingکی اہم ویب سائٹس بھارت کی کامیابی کی صورت میں ایک روپے پر ساٹھ پیسے کا بھاؤ دیا گیا ہے،جبکہ سری لنکا کی جیت کی صورت میں رقم لگانے والوں کو ایک روپے پراوسطا ًڈیڑھ روپے ملیں گے۔آف اسپنر مرلی دھرن کی سری لنکن ٹیم میں موجودگی سے بھی سٹے باز بے خبر نہیں،اگر مرلی نہ کھیلے تو بھارت کی فتح پر ریٹ پچاس پیسے پر آ جائے گا اورسری لنکا کی کامیابی کا ریٹ ایک روپے ساٹھ پیسے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.