تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

40%بھارتی طالب علم برطانوی ویزہ دھوکہ دہی سے حاصل کرتے ہیں

جنگ نیوز -
نئی دہلی …فارن ڈیسک…40 فیصد بھارتی طالب علم برطانیہ کے ویزے حاصل کرنے کے لئے دھوکہ دہی کرتے ہیں۔بھارتی اخبار’ہندوستان ٹائمز ‘ کے مطابق برطانیہ پہنچنے کے لیے ہر دس میں سے چار بھارتی طالب علموں کی درخواستوں میں فراڈ کے طریقیاستعمال کرتے ہیں۔برطانوی امیگریشن حکام نیکے مطابق برطانیہ کے تعلیمی پروگراموں میں بڑے پیمانے پرفریب کاری کی وجہ سے سخت نئے قوانین لا رہے ہیں۔ جس میں زیادہ چھان بین کی ضرورت ہے۔برطانیہ اس سال اپریل میں نئے اور زیادہ سخت ویزا قوانین متعارف کرانے کا جارہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جب بھارتی درخواست گزار وں کو انٹرویو کے لیے بلایا جاتا ہے ،تو صرف چھ یا سات ہی بنیادی انگریزی بول سکتے ہیں۔تاہم برطانوی حکام نے امیگریشن اسکینڈل کے خوف کی وجہ بھارتی طالب علموں کے ویزا درخواستوں پر خصوصی جانچ پڑتال کی تربیت حاصل کی ہے۔برطانیہ نے عارضی طور پر جنوری 2010 سے درخواستوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے بعد شمالی بھارت ، بنگلہ دیش اور نیپال سے ویزا درخواستوں کو معطل کر دیا۔نئے ویزا قوانین6اپریل سے نافذ ہوں گے۔ نئے قوانین کے مطابق IELTS میں (5.5)یا ٹوفل میں(87) سے زیادہ اسکور حا صل کرنے والے درخواست گزار اہل ہوں گے۔ موجودہ ضابطے کے مطابق IELTS میں (4.5) یا ٹوفل میں(57) اسکور درکار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.