29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ورلڈ کپ کا آخری معرکہ: سری لنکا کی بھارت کیخلاف پہلے بیٹنگ
جنگ نیوز -
ممبئی … کرکٹ کی حکمرانی کا تاج کس کے سر پر سجے گا، فیصلہ آج ممبئی کے وینکھڈے اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے ،جہاں بھارت اور سری لنکا مدمقابل ہیں۔ سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیاہے۔ ٹاس کے موقع پر دونوں کپتانوں کے درمیان غلط فہمی کی وجہ سے ٹاس دوبار کیا گیااور یہ ورلڈ کپ کی تاریخ کا پہلا موقع ہے ٹاس دوبار ہوا۔ سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ وہ اس فائنل کیلئے پرجوش ہیں اور ان کی ٹیم آج بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریگی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج وہ چھ بلے بازوں اور پانچ بولرز کو کھلارہے ہیں، میتھیوز، مینڈس ، ہیراتھ اور چماراسلوا کی جگہ پریرا، سورج رندیو، کلاسیکرا اور چماراکاپوگدیرا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ کو ترجیح دیتے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور اشیش نہرا کی جگہ سری سانتھ کو شامل کیا گیا ہے۔