تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین کی گورنر پنجاب سے ملاقات

جنگ نیوز -
پیرس …رضا چوہدری/نمائندہ جنگ… کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے کشمیر کونسل کے وفد کے ہمراہ گورنرہاؤس لاہورمیں گورنرپنجاب سردار لطیف کھوسہ سے ملاقات کی۔علی رضاسید نے گورنرپنجاب کو کشمیرکونسل ای یو کی یورپ میں مسئلہ کشمیرپر کارکردگی کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی ۔سردار لطیف کھوسہ نے کشمیرکونسل ای یو کی کوششوں کی تعریف کی اور کہاکہ کشمیرکونسل ای یو کی مسئلہ کشمیرکو اجاگرکرنے کے لیے کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ کشمیرپر عالمی فورموں خصوصاً یورپ میں مزید کام کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کو زیادہ سے زیادہ کشمیریوں پر مظالم سے آگاہ کیاجاسکے۔انھوں نے کہاکہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گااوراس کی خواہش ہے کہ مسئلہ کشمیرکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیاجائے ۔ انھوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکے عالمی فورموں پراٹھائے جانے کے اچھے نتائج نکلیں گے۔ علی رضاسید نے گورنرپنجاب کو بلجیم آنے کی دعوت دی ۔ علی رضاسید نے بتایاکہ یورپ میں کشمیرکونسل ای یو کے تحت ایک ملین دستخط جمع کرنے کی مہم بڑے زور شور سے جاری ہے اور اب تک بلجیم، ہالینڈ اور فرانس میں لوگوں کی بڑی تعدادنے اس مہم کی دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔ انھوں نے گورنر کو بتایاکہ کشمیرکونسل ای یو کئی بار ملاقاتوں اورسیمیناروں کے ذریعے یورپی پارلیمنٹ ، بلجیم کی پارلیمنٹ اور کئی دوسرے فورموں کے ذریعے مسئلہ کشمیرکو اجاگرکرچکی ہے اور اس کے علاوہ یونیورسٹیوں اور سکولوں اور دیگراداروں اور این جی او ز کے ساتھ مل کرکشمیرپرکانفرنسوں اورنمائشوں کا اہتمام کیاجارہاہے تاکہ لوگوں کو کشمیرکے کلچر اور وہاں کی صورتحال سے آگاہ کیاجاسکے۔ وفد میں کشمیرکونسل ای یو کے چوہدری خالد جوشی اور خواجہ سجاد ، اعجاز بٹ اور خواجہ عابد بھی موجود تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.