تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

رافیل نڈال اور جوکووچ میامی اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئے

جنگ نیوز -
میامی …اسپین کے رافیل نڈال اور سربیا کے نوواک جوکووچ میامی اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئے، راجر فیڈرراور مارڈی فش کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ میامی اوپن ٹینس ایونٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا، اسپینش کھلاڑی رافیل نڈال اور سربیا کے نوواک جوکووچ فائنل میں مدمقابل ہونگے ۔سیمی فائنل میں ورلڈ نمبر ایک رافیل نڈال نے درجہ بندی میں تیسرے نمبر کے کھلاڑی اور پرانے حریف سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو آسانی کے ساتھ چھ،تین اور چھ،دو سے شکست دے دی۔یہ امریکی سرزمین پر چھ سال کے عرصے میں دونوں کھلاڑیوں کا پہلا ٹکراؤ تھا۔سربیا کے نوواک جوکووچ نے امریکی حریف مارڈی فش کو چھ،تین اور چھ،ایک سے ہرا کر سیزن میں اپنی کامیابیوں کی قطار پچیس تک پہنچا دی۔ نڈال فائنل میں دو ہفتے پہلے انڈین ویلز میں جوکووچ کے خلاف ناکامی کا بدلہ لینے کی کوشش کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.